انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سنٹر بناؤں گا: طلحہ طالب

Sep 05, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ وہ انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بنائیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد مختلف اداروں سے لاکھوں روپے انعام میں ملے۔ ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید اوپر لیکر جانا چاہتا ہوں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ ایونٹ کی تیاری کررہا ہوں۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس سے قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

مزیدخبریں