لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول میں تبدیلی، ایونٹ اب 18 تا 23 ستمبر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ 7 ستمبر تا 12 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔ ایونٹ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور تدارک کی پالیسی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔