جماعت نہم کا امتحان خوش اسلوبی سے اختتام کی طرف جا رہا ہے

Sep 05, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کی بہترین حکمت عملی کے باعث امتحانات میں نقل مافیا کو ناکامی ہو رہی ہے جو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن جماعت نہم کے امتحانات میں  سخت اقدامات کئے ہوئے ہیں،گزشتہ روز اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بینک سے ڈسٹری بیو ٹینگ انسپکٹر کی نگرانی میں سپریٹنڈنٹ کو بروقت پرچہ دیا جاتا ہے اور ریزیڈنٹ انسپکٹر کی موجودگی میں سوالیہ پرچہ جات تقسیم کیے جاتے ہیں، چیئرمین بورڈ غلام دستگیر کی سربراہی میں کنٹرولر امتحانات سیکرٹری بورڈ، بورڈ افسران اور بورڈ کی طرف سے نامزد کردہ ٹیم جس میں چیئر مین سکواڈ سپیشل سکواڈ موبائل انسپکٹرز وغیرہ شامل ہیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ کنٹرولر امتحانات کو ارسال کرتے ہیں ہمارا امتحان خوش اسلوبی سے اختتام کی طرف جا رہا ہے بوٹی مافیا نے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بورڈ کے خلاف جھوٹا پراپگنڈہ کررہے ہیں،ہم نے  ہر معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور معاملے کی چھان بین کے بعد رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

مزیدخبریں