رحیم یارخان(بیورورپورٹ) ڈینگی ایک موذی مرض ہے احتیاطی تدابیراختیار کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے،اپنے اردگر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے، گھروں میں اورگلی محلوں میں کسی جگہ صاف پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے، ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لیئے ابتدائی طور احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارشیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال شعبہ میڈیسن 2کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان کی زیرصدارت تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹر زبیراقبال نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ یوسف سعید چوہدری ، محمدعرفان، شفیق الرحمن، مظہر اقبال، فرحان الحق نے ڈینگی پربیوشن اورکنٹرول اورفیلڈ سٹاف کی تربیت کی۔