ملتان( سماجی رپورٹر ) معروف عالم دین آغا عمران عباس ہادی، جنرل سیکرٹری علی اصغر رضوی نے کہا ہے کہ صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہو گا اہلبیتؓ، صحابہ کر امؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کوقرار واقعی سزا ملنی چاہیئے ان خیالات کا اظہار انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے زیراہتمام مرکزی قدیمی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں پانچویں مجلس شہادت امام زین العابدین ؓسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید طالب حسین پرواز ،آغا محمد علی رضوی،حسن حیدر،نوید علی ہمدانی،غضنفر عباس،حیدر نقوی،ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہو گا :عمران ہادی
Sep 05, 2021