کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل پی ایس 105/126 کے رہنما فرید لالو نے کہاہے کہ پی ایس 126 میں اپنے ضلعی صدر ظفر صدیقی ،جنرل سیکرٹری دل محمداور سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجید کی ہدایت کے مطابق ان کا اعتماد حاصل کرکے پارٹی پرچم لہرا رہے ہیں، پی ایس 126 کے صدر جواد جیلانی اور جنرل سیکریٹری صلاح سولنگی کے تعاون سے پیپلز پارٹی کا امن کا پیغام گھر گھرپہنچا رہے ہیں۔ فرید لالو نے کہا کہ ہم اپنے مخالفین سے بھی پیار کرتے ہیں مگر اپنے کارکنوں کو تحفظ دینے میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی سیاسی جماعت ہے جو کراچی میں امن و بھائی چارہ کو فروغ دے رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کراچی میں امن و بھائی چارہ کو فروغ دے رہی ہے، فرید لالو
Sep 05, 2021