پاکیزگی مرد وعورت کے حیااور حجاب کے نظام میں پوشیدہ ہے،عائشہ سید

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ عالمی یوم حجاب اس عہد کو دہرانے کا دن ہے کہ پاکیزگی مرد وعورت کے حیااور حجاب کے نظام میں پوشیدہ ہے،حجابی تہذیب آج ہر معاشرے کی ضرورت ہے، حجاب خطرہ نہیں تحفظ ہے، دنیا میں خواتین کے حقوق پر شور بلند کرنے والی این جی اوز مسلم خواتین کے حجاب کے معاملے میں جانبداری ترک کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی یوم حجاب کے موقع اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن