اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گولڑہ کے علاقے سرینگر ہائی وے برج پرپولیس فائرنگ سے نوجوان تاجر رہنما ء جاں بحق ہوگیا تاجروں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسلام آباد چوک پر دھرنا دے دیا جس سے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام رہی جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈاکوئوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہوا جس سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس واقعہ کے خلاف تاجروں نے اپنے مقامی رہنماء کے قتل کی واردات کے خلاف نعش شاہراہ پر رکھ کر شدید احتجاج کیاادھر وفاقی پولیس کے ترجمان ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ رات گئے تھانہ گولڑہ میں اطلاع دی گئی کہ جائے وقوعہ کے علاقے میں ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ڈاکو تھانہ شمس کالونی کے علاقے کی جانب بھاگے اور اس دوران بھی ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے رہے جس کی زد میں آنے سے شاہد عمران تارڑ کی موت واقع ہوئی ہے پولیس کو یقین ہے کہ مقتول کی وفات ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہوئی ہے لیکن اس پر سارا ردعمل پولیس کے خلاف آیا ایسی صورت میں عوام کی حفاظت جو پولیس کی اولین ترجیح ہے وہ متاثر ہوسکتی ہے ۔
پولیس فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پرتاجروں کا شدید احتجاج
Sep 05, 2021