گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ روڈ کے تعمیراتی کنسور شیم کی اگلے ہفتہ سے کھیالی چوک سے گوجرانوالہ سائیڈ سے سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی- کمشنر نے سڑک پر تعمیراتی کاموں میں بلا جواز تاخیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کنسورشیم کے نمائندوں پر واضح کیا کہ اس اہم عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ پر تیزی سے ترقیاتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جائیںکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے یہ ہدایات عوامی شکایات اور مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کنسورشیم کے نمائندوں اورمتعلقہ افسران کے ہمراہ سڑک کے دورہ کے موقع پرجاری کیں- ایس ای ہائی ویز رائے محمد نواز‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رائو تسلیم احمد‘ کنسورشیم کے نمائندہ محمد امجد اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنرنے کہا کہ کم وبیش سا ڑھے5 ارب کے اس تعمیراتی منصوبہ کو پی پی پی ماڈل کے تحت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جانا حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے جس کے پیش نظر ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داریاں فرض شناسی سے ادا کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کرتے ہوئے اس پر تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو بلا تعطل جاری رکھا جائے-انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کے ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں آنے والے پورشن کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے کمشنر کو بتایاگیا کہ43 کلو میٹرطویل گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ روڈ کودو رویہ تعمیر کی جارہاہے۔
شیخوپورہ روڈ کو مقررہ مدت میںمکمل کیا جانا اہم ترجیح ہے:کمشنر گوجرانوالہ
Sep 05, 2021