پی پی 212 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے: ملک سلیم لابر

Sep 05, 2021

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایم پی اے پی پی 212 ملک سلیم اختر لابرنے دھوپ سڑی حامد پور کنورہ میں ملک ظفر مان سابق جنرل کونسلر کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے تعاون سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیںعوام کی سہولت کے لئے ہر یوسی میں سرکاری سکولوں پرائمری کو مڈل اور مڈل کا ہائی کا درجہ دلوا رہے ہیں تاکہ غریب کے بچے کو معیاری اور سستی تعلیم میسر ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور حکومتوں میں اس  حلقے کے مسائل کے حل کے طرف توجہ نہیں دی ۔اس موقع پر ملک نسیم اختر لابر، ڈاکٹر فہیم لابر، طارق خان، ملک ظفر مان، ملک منیر ساتھا، ملک خاور لابر، ملک پپوراں،ملک ظہور نے بھی اظہار خیال کیا،جلسے میں ظہیر خان بابر، ببل خان، رانا اشفاق، عامر قریشی، ملک اقبال  ودیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں