چیمبر میں سی سے اے کلاس میں ووٹرز کی تبدیلی پر اعتراض بلا جواز ہے: جمشید ایوب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )معروف کاروباری راہنما نائب صدر ون یونٹی گروپ جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ چیمبر میں سی کلاس سے اے کلاس میں ووٹرز کی تبدیلی پر اعتراض بلا جواز ہے ، قانون پر عملداری کسی ایک گروپ کے لئے نہیں ہے بلکہ اس سے تمام گروپوں کے لوگوں کا سٹیٹس تبدیل ہوا ہے اور وہ خود اس قانون کی زد میں آئے ہیں صدر چیمبر شعیب بٹ نے قانون پر عمل کر کے کوئی غلط کام نہیں کیاتنقید کرنے والوں کو الیکشن میں اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونٹی و ن یونٹی گروپ کی قیادت مستقل مزاجی کے ساتھ بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے اور الیکشن میں ایک بار پھر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احساس گروپ کو اس لئے چھوڑا کہ وہ پہلے جن لوگوں پرتنقید کی اور الگ ہونے کے بعد میں انہی کے ساتھ اتحاد بھی کر لیا اس دوہرے معیار کی وجہ سے میں نے احساس گروپ سے  علیحدگی اختیار کی۔

ای پیپر دی نیشن