گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے رہنماگروپ لیڈر سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن غلام حسین جج نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں ٹیمپرنگ ضرور ہوئی،ہمارے پاس بہت واضح ثبوت ہیں ، اخلاق بٹ، شعیب بٹ اور دیگرراہنما اچھے انسان ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اس عمل میں شامل نہیں ہوں گے اور یہ نچلی سطح پر ہی کیا گیا ہوگا ، چیمبر میں اصلاحات کا ایجنڈا لے کر کاروباری برادری کے پاس جا رہے ہیں یقین ہے کہ اس بار الیکشن میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے عملی طور پر چیمبر میں تبدیلی کے لئے مسلسل آواز اٹھائی، مختلف گروپوں کے اتحاد سے ہماری پوزیشن پچھلے سال سے بھی بہتر ہو گئی۔ چیمبر کی موجودہ رجیم ایک سال کے دوران کوئی قابل ذکرکارکردگی نہیں دکھا سکی اور اب الیکشن قریب آتے ہی اسے موٹروے لنک کا ایشودوبارہ سے یاد آگیا ۔ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ہونے والی ان کا کہنا تھا کہ چیمبر میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے رہیں گے ایگزیکٹیو ممبران کا اپنے تمام اختیارات بھی صدر کو تفویض کردیناجمہوریت کی شکل میں غیر جمہوری عمل ہے جسکا خاتمہ کریں گے۔