گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے سالانہ انتخابات میں دو امیدواروں عطافرید چوہدری اور عقیل احمد کیخلاف پانچ ممبران نے نا اہلی کیلئے اعتراض داخل کروا دیا، فیصلہ الیکشن کمیشن آج کرے گا، چیمبر زرائع کے مطابق فائونڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ کے امیدوار برائے صدر عطافرید چوہدری اور عقیل احمد کیخلاف ون یونٹی گروپ کے دو امیدواروں ملک امین ناز اور ملک مردان سمیت پانچ ممبران شیخ رائوف اورخواجہ فوادنے نا اہلی کیلئے اعتراض داخل کروا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں امیدوار سابق ایگزیکٹو ممبر ہیں اور ان کا سال مکمل نہیں ہوا ،جو30ستمبرکو مکمل ہو گا لہذا دونوں امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ،ممبر الیکشن کمیشن محمد انور اسلم نے بتایا کہ آج تمام ممبران ملک امین ناز اور ملک مردان،شیخ رائوف،خواجہ فواد کو سننے کے بعد فیصلہ آج کریں گے کہ دونوں امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں چیئر مین یونٹی گروپ ضیا اللہ عرفانی نے بتایا کہ یہ اعتراضات بالکل غلط ہیں، ہمارے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔