گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )معروف بزنس مین بابو عقیل احمد اور شیخ عرفات اکرام امیدوار کارپوریٹ کلاس چیمبر فائونڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ نے کہا ہے کہ مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر کمپین کرنا چھوڑ گئے ہیں جو ہماری کامیابی کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی اب برسراقتدار گروپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی ،انشاء اللہ فائونڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ ہی الیکشن میں فاتح ہو گا۔