ملک سیلاب کی زد میں ،عوام دل کھول کرمدد کریں: راغب حسین نعیمی 

Sep 05, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ سیلاب زدگان کی امداد وبحالی ہماراقومی و دینی فریضہ ہے۔ ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کرمدد کریں۔جامعہ نعیمیہ کے رضا کار اورنعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیدران سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔رواں ہفتے امدادی سامان کی بڑی کھیپ سوات ،جنوبی پنجاب روانہ کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میںبلوچستان اورسندھ میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میںسیلاب متاترین کیلئے فنڈرزنگ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام کی طرف سے مفتی عمران حنفی،شعبہ الحفظ القران کی طرف سے قاری محمدامیر،اہلیان پارک ویو کی جانب سے مولانا علی رضا صابری ، نواب ٹائون سے مولانا محمدعثمان قادری نے بڑی تعداد میں امدادی سامان اور نقدی عطیات جمع کرائے۔اس پروقار تقریب میں قاری محمدمنظور احمد،قاری محمدمدثر،قاری عبدالمجید،مفتی محمدعمر،قاری محمدفیاض شاکر،قاری اکرام نجمی سمیت اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔سیلاب متاثرین کیلئے امدادسامان کی ترسیل وتقسیم کے سلسلہ میں جامعہ نعیمیہ میں شیوخ الحدیث،مفتیان کرام اوراساتذہ کرام کامشترکہ اجلاس ہوگا۔

مزیدخبریں