لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کی مرکزی صدر رانا عبدالسمیع نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ گیارہ ستمبر کو بلا پھر دوبارہ شیر کو پھینٹا لگائے گا ۔عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے شکست ن لیگ کا مقدر بنے گی ۔پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیگی۔ جنوبی پنجاب مریم نواز اپنا فوٹو سیشن کروانے کے لئے دورہ کیا جس پر انہیں شرم آنی چاہئے۔