کوئٹہ ( اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے قریب ایک ماڈل ٹینٹ سٹی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں سے آنے والے سیلاب متاثرین کو یہاں پر شفٹ کیا جائے اس ٹینٹ سٹی میں لائیو سٹاک محکمہ صحت سمیت میونسپلٹی عملے اور پی ایچ ای سمیت ایجوکیشن کے کیمپ قائم کیے جائیں گے جہاں پر ضلعی افسر تعینات ہونگے تاکہ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کو بروقت دور کیا جاسکے یہ بات انہوں نے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ کو ٹینٹ سٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی تحصیلدار کامران رئیسانی نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو اللہ ورایا چھلگری سیلانی ٹرسٹ کے سہیل بیگ بابو اصغر رند اور غلام رسول بزدار سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔ایس ایم بی آر روشن علی شیخ نے ڈپٹی کمشنر کو احکامات دیئے کہ ٹینٹ سٹی فراہم کردہ نقشے کے مطابق قائم کیا جائے اور وہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
سیلاب متاثرین کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں ماڈل ٹینٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
Sep 05, 2022