کوئٹہ (اے پی پی) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے ضلع جھل مگسی کا دورہ کیا، ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپ اور سیلاب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے افسروں کے ساتھ ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جھل مگسی میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادکی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے مفت میں ادویات فراہم کی جارہی ہیں اب تک 1249مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے مزید بتایا کہ گنداواہ ٹو نوتال روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے تقریباً 70 فیصد کام ہو چکا ہے۔گنداواہ کوٹرا لنک روڈ کا کام بھی جاری ہے۔ اس موقع پرافسروں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے کہا کہ افسراپنے فرائض منصبی نہایت خلوص دل کے ساتھ سرانجام دیں ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف قسم کی وبا ئی امراض سے بچاؤ کی ویکسین اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
سینئر ممبرریونیو بورڈ کادورہ جھل مگسی،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
Sep 05, 2022