حکومت عوام کوریلیف دینے  میں مکمل  ناکام ہوچکی: عبدالحلیم مدنی 

Sep 05, 2022

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی نے کہا ہے کہ  حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے کبھی شہباز گل اور کبھی عمران خان کی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، امریکہ اور کفری ممالک کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے پاکستان کے عوام کسی بھی غیرملک کی غلامی کوقبول نہیں کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ پی ڈی ایم میںشامل جماعتوں نے سابق حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کیا اور اب اقتدارمیں آ نے کے بعد موجودہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوگیا ہے اورعوام خود کشیاں کرنے پر مجبورہیں۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں جب اپوزیشن میں تھیں تو عمران خان سے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کررہی تھیں اب جب یہ جماعتیں اقتدارمیں آگئی ہیں توکہتی ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کریگی۔

مزیدخبریں