کوئٹہ ( آن لائن) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین ،دوست محمد آغا ،حاجی خدائے دوست ،خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ ،عطامحمد کاکڑ ،ظہور آغا ،حاجی محمد یونس ،نقیب کاکڑ عزیز بازئی ،قاہر ترین عنایت دورانی ،شکور خلیجی ،عبدالعلی دمڑ ،احسان کاکڑ ،نعمت ودیگر نے کہا کہ بارشوں اورسیلاب نے صوبہ بھر میں تباہی مچادی حکومت کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے لوگوں کے جان مال کو کافی نقصانات ہوئے ہے بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زمینی راستہ بولان فروٹ مندی ژوپ پر جگہ جگہ بند ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کروڑوں روپوں کے فروٹ سبزیاں کھڑے کھڑے سڑ گئے کاروباری حضرات اور زمیندار طبقہ کے اربوں کھربوں کے نقصانات ہوئے اور سیلاب کا پانی پورے بلوچستان میں ہے اور حکومت ان کو نکالنے کیلئے کوشش بھی نہیں کر رہی پورے بلوچستان میں خوراک نایاب ہو گئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔گیس کا کوئی وجود نہیں ایل پی جی کے کاروبار کرنے والے عیاشیاں کر رہے ہیں۔ آمدورفت کے تمام ذرائع بند ہیں حکومت صرف اور صرف دعوی تک محدود ہے پندرہ روز سے گیس ہے نہ بجلی ہے نہ خوراک میسر ہے اور حکومت صرف فوٹو سیشن اور بیانات تک محدود ہے اور صرف دورہ کر رے ہیں۔