الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مددکے لیے متحرک ہے: عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ( این این آئی) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈ یشن اب تک ملک بھر میں6ارب جبکہ بلو چستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو یلیف فراہم کر نے کے لئے 4کروڑ روپے مالیت کی امداد کر چکی ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن اب تک سیلاب سے متاثرہ 24اضلاع میں متاثرین کو ریلیف فراہم کر نے لئے پہنچ چکی ہے ، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت بلو چستان، وزراء  اور تمام ادارے کیوں فیلڈ میں نظر نہیں آرہے۔یہ بات انہوں نے حافظ نور علی، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، نقیب اللہ، پروفیسر سلطان، مر تضی کاکڑ کے ہمراہ  کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سیلاب متاثرین کے لئے خیموں کی ڈیمانڈ ہے لیکن پاکستان میں خیموں کا فقدان پیدا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں اس وقت سیلابی صورتحال میں تاجروں کو چاہئے تھا کہ وہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں لیکن انہوں نے خیموں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے منافع خوری شروع کر دی جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے اب تک سیلاب متاثرین میں 15ہزار راشن پیک تقسیم کئے جبکہ صحت کی سہولیات کے لئے 40سے 50میڈ یکل کیمپس بھی لگا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن