بارشوں اورسیلاب سے کیسکو اور این ٹی ڈی سی کے تنصیبات کوشدید نقصان

کوئٹہ( این این آئی ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کیسکو اور این ٹی ڈی سی کے تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا جسکی وجہ سے صوبہ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ کیسکو نے ہنگامی بنیادوں پر دستیاب وسائل میں 132kv ٹرانسمیشن لائنز بحال کر دیںسبی ٹو کوئٹہ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کاعمل مکمل کرلیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کیسکو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) سے 220kv ٹرانسمیشن لائن سے بجلی حاصل کر تی ہے اور صوبہ کے تمام بجلی کا دارومدار این ٹی ڈی سی کے 220kv ٹرانسمیشن لائن پر ہے جن میں 220kv اچ سبی۔کوئٹہ اور220kv دادو۔خضدار شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت 220kv سبی ٹو کوئٹہ اور دادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بندش پر کیسکو نیٹ ورک دباو کا شکار رہا اور 132kv ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز سے جتنی بجلی حاصل ہو رہی ہے وہ صوبہ کے تمام علاقوں کے لیئے نا کافی ہے اور اسی وجہ سے کیسکو کو برقی قلت کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن