بینویلنٹ فنڈز کی یکمشت ادائیگی  میں تاخیری حربے سمجھ سے بالاتر ہیں:ریٹائرڈملازمین

ژوب ( این این آئی ) ریٹائرڈ ملازمین کے صوبائی رہنما   اختر گل مندوخیل ،غلام محمد مندوخیل ،خدائیداد شیرانی ،محمد جان مندوخیل ودیگر نے کہا کہ بینویلنٹ فنڈز کی یکمشت ادائیگی میں تاخیری حربے سمجھ سے بالاتر ہے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین بنیویلینٹ فنڈز کی یکمشت ادائیگی سے تاحال محروم ہیں جبکہ بی ایف کمیٹی ممبران کو فرصت نہیں کہ وہ دو دو ماہ بعد کمیٹی اجلاس بلائے اور ریٹائرڈ ملازمین کے کیسز نمٹایا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ  مہنگائی سے سرکاری ملازمین کے چولہے بجھ گئے ہر ماہ امید لیکر ہزاروں سرکاری ریٹائرڈ ملازمین بینکوں میں اپنا اکاؤنٹ چیک کر مایوس لوٹ جاتے ہیں جو حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ  چار سال میں چند ہزار ملازمین کو یکمشت ادائیگی ہوئی۔انہوں وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور اپیل کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بنیویلینٹ فنڈز کی یکمشت ادائیگی میں تاخیری کا نوٹس لیں اور سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن