بولان(این این آئی) ڈھاڈر کے نواحی گاؤں خانواہ کے کونسلر لیاقت علی لغاری نے کہا ہے کہ حالیہ شدید طوفانی بارشوں اور بولان ندی کے سیلابی ریلوں نے گاؤں خانواہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔عوام کے گھر بار مال مویشی زندگی بھر کی جمع پونجی سب ملیا میٹ ہو گئے ۔ سیلاب کی تباہ کاریوں نے یہاں کے باسیوں کی زندگی کو بھی تباہ برباد کردیا ۔ متاثرین کھلیآسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی تاحال ہمارے گاؤں میں ضلعی انتظامیہ کچھی اور حکومتی عدم دلچسپی کی بناء پر ریلیف ایکٹیویٹی شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کچھی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی بنیادوں پر متاثرین میں ریلیف سرگرمیاں اور راشن پہنچائی جائیں بصورت دیگر متاثرین قومی شاہراہ کو بند کرکے پر امن احتجاج کرینگے۔
طوفانی بارشوں اور بولان ندی کے سیلابی ریلوں نے گاؤں خانواہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا :لیاقت لغاری
Sep 05, 2022