کوئٹہ( این این آئی ) پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان نے 24 گھنٹوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محصور 134افراد کوآرمڈ فورس کے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 26 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 5605 متاثرین میں پکا ہوا کھانا، 4467 راشن کے پیکٹ جس میں دالیں، چاول، چینی، کوکنگآئل وغیرہ شامل ہے اور 7 خیمے مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔سیلاب زدگان کے لیے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں 8663 مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔پاک فوج،ایف سی بلوچستان متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔اور راستوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔
امدادی سرگرمیاں، 134افرادمحفوظ مقامات پر منتقل
Sep 05, 2022