سریاب لاوارث ہے، 10دن سے بجلی بحال نہیں کی گئی: رمضان مینگل 

Sep 05, 2022

کوئٹہ (آن لائن ) اہلسنت والجماعت وسنی علماء  کونسل کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ سریاب لاوارث ہے اس لئے گزشتہ 10دنوں سے تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی  جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں  فوری طور پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنا یا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سریاب سے ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سریاب واحد علاقہ ہے جو نہ صرف ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا گیا بلکہ گزشتہ 10دنوں سے تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے روز اخبارات میں اعلان تو کر لیتے ہیں لیکن عملی میدان میں ان کی کارکردگی صفر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو چیف سریاب میں بجلی کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات  کریں بصورت دیگر مجبوراً ہم لوگوں کو سڑکوں پر نکال کر احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو حکام پر ہوگی پورے کوئٹہ میں بجلی بحال ہوچکی ہے لیکن سریاب کے عوام نے کیا گناہ کیا ہے جو تاحال بجلی جیسی نعمت سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں