کوئٹہ ( اے پی پی) محکمہ داخلہ اور قبائلی امور بلوچستان کے حکم نامے کے مطابق صوبے میں مختلف جگہوں پر آبی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات سے بے پناہ نقصانات ہوئے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف آپریشنز کیے جا رہے ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ اور قبائلی امور بلوچستان نے سیلابی رستوں اور آبی گزرگاہوں پر ہر قسم کی تعمیرات پر ایک ماہ کیلئے فوری طور پر پابندی لگا دی ۔