گوادرمیں6جدیدبوٹس فشریزفورس کے حوالے

گوادر (بیوررپورٹ)  محکمہ فشریز فورس کو 6 جدید سپیڈ بوٹس  85 یاماہا پاور انجن سے  مزین کیا گیا۔  گزشتہ روز بن قاسم بزنس اینڈ انجینئرنگ ٹریڈز کے ڈائریکٹر حمزہ بن طارق نے گوادر فش ہاربر کم منی پورٹ جیٹی پر یہ 6 جدید سپیڈ بوٹس ڈائریکٹر میرین فشریز عبدالحمید ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹر فشریز گوادر مولا بخش بلوچ کے حوالے کر دیں۔ اس موقع پر ماہی گیروں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ فشریزحکام نے کہا کہ محکمہ فشریز کو سمندری حیاتیات اور ماہی گیروں کے روزگار کی تحفظ، اور غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ فشریز فورس کو منظم کیا جارہا ہے۔ سپیڈ بوٹس کو  گڈانی ، ڈام ، اورمارہ، پسنی ، جیونی اور گوادر سٹیشنز میں تعینات کیا جائے گا جس سے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف استعمال کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن