ون ویلنگ،پتنگ بازی کا قاتل کھیل جاری،اعلیٰ حکام نوٹس لیں:شہری

لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس سمیت دیگرعلاقوں میں اہم شاہراہوں پر موٹرسا  ئیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسا  ئیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ پولیس کی طرف سے موٹرسا  ئیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھیل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹائون ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹائون ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹائون شپ ،گرین ٹائون ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ ،صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی۔ پولیس نے خانہ پوری کرنے کیلئے اعلیٰ افسران کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں سے16پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن