لاہور(نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تمام تھانوں کی حدود میںپولیس کی بھای نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز ،فیکٹریوں ،ہوٹلز ،سرائے پر بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں سے کوائف چیک کئے۔ حساس مقامات پر واقع مساجد ،امام بارگاہوں اور درباروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیںکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 79مقدمات درج کئے گئے ہیں۔