لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار شان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری مشکل وقت سے نکل رہی ہے ‘ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے طویل المدت حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ فلم انڈسڑی کو بحرانوں سے نکالنا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اس سے وابستہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے جسکو ہمیں ہر صورت پورا کر نا ہو گا ۔ ہم فلم انڈسڑی کی کامیابی اور بحالی کیلئے جو کوشش کر رہے تھے وہ کا میاب ہو رہی ہے اور فلم انڈسڑی مسکل وقت سے نکل آئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر لالی ووڈ کو چند بلاک بسٹر فلمیں مل گئیں تو یہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔