لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 189اتائیوں کے اڈے سر بمہر کردیئے ۔اعدادوشمار کے مطابق کی گئی کارروائی میں کمیشن کی ٹیموں نے18اضلاع میں گزشتہ15روز کے دوران859علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں سے249اتائیوں کی دکانوں پر کاروبارتبدیل پائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ26اتائیوں کے کاروبارملتان میں بند کیے گئے جبکہ لاہورمیں 21،ڈیرہ غازیخان15، اٹک،قصور،خانیوال اور فیصل آباد ہر ایک میں 11،ساہیوال اور راولپنڈی ہر ایک میں 10 اتائیوں کے اڈے سر بمہر کیے گئے۔لاہور میں اتفاق کلینک،شاہین کلینک،ہجویری کلینک،الشفا کلینک،ابصار میڈیکل سنٹر،رضوان کلینک اور سلیم کلینک کو بند کیاگیا،جہاں پر اتائی جنرل فزیشنز کا روپ دھار کر اتائیت میں ملوث پائے گئے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 189اتائیوں کے اڈے سر بمہر کردیئے
Sep 05, 2022