لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان توضرورت سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں، مگر مریم نشاط کالونی آر،اے بازار لاہور کینٹ کے رہائشی پینے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیاسے مررہے ہیں اور کوئی ان کو پینے کا پانی دینے والا نہیں ہے۔ اگر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے ہمیں پینے کا پانی فراہم نہ کیا تو پھر مریم نشاط کالونی کینٹ کے رہائشی 7 ستمبر بروز بدھ کو چار ماہ سے جاری پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
مریم نشاط کالونی آر، اے بازار کینٹ کے مکین صاف پانی سے محروم
Sep 05, 2022