جمبر(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان 10ستمبرتک ملک بھرمیں عشرہ ختم نبوت منارہی ہے ۔قائدین اہل سنت پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف ، فاتح قادیانیت علامہ امام شاہ احمدنورانی صدیقی، مولانا ابوالحسنات قادری، مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور دیگر اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان( نورانی)کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوا بہادر،سید صفدرحسین شاہ گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان نے اپنے کیمپ آفس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ قاری زوار بہادر نے بتایا کہ جمعیت علماء پاکستان کے تمام کارکن یکم ستمبر تا 10ستمبرملک بھرمیں عشرہ ختم نبوت جو ش و جذبہ سے منائیں اس سلسلہ میں تمام اضلاع اور صوبوں میں ختم نبوت سیمینار،کانفرنسیں اور ریلیاںمنعقد کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ قائدین جمعیت علماء پاکستان اور مقررین ختم نبوت کے شہیدوں،غازیوں خصوصاً تاجدارگولڑہ پیرسید مہر علی شاہ، فاتح قادیانیت علامہ امام شاہ احمدنورانی صدیقی، مولانا ابوالحسنات قادری، مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور دیگر اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔