کھڈیاں خاص (نمائندہ خصوصی ) کھڈیاں خاص ڈکیتی اور راہزنی کی 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث عاشق عرف لڈی خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، 15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی ڈکیتی اور راہزنی کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک عاشق عرف لڈی ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 11 لاکھ روپے، 4 موٹرسائیکل، 2 تولہ زیورت، 5 موبائل فون اور اسلحہملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھڈیاں اور اسکے گردونواح میں وارداتیں کرتے تھے۔