شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)حلقہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں حلقہ پی پی 141کے امیدوار چودھری وقاص محمود مان نے جیون پورہ ،چونگی پھاٹک سٹاپ پر نامزدامیدوار میاںابوبکر شرقپوری کے اعزازمیں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں سابق وفاقی وزیر توانائی اور تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری حماد اظہر اراکین قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی ،حاجی امتیاز احمد، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد سعید ورک ،ضلعی صدر کنور عمران سعید ،حلقہ پی پی 141 کے امیدوار چودھری وقاص محمود مان، آصف منظور ورک،بیرسٹر چودھری طیاب راشد سندھو ،تحصیل صدرشفت علی کجر، چودھری خرم ریاض کاہلوں،سابق یوی چیئرمین چودھری مرتضیٰ سراء ، ملک قاسم بلوچ، چودھری امجد علی باجوہ، چودھری مصطفی سراء ،چودھری حمزہ حیات باجوہ ،شیخ محمدطارق ودیگر موجودتھے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاںحماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک پانی سے نہیں بے ایمانی سے ڈوبتے ہیں جب سے امپورٹڈ حکمران پاکستان کے اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں ملک نئے بحرانوں ،مشکلات اور مسائل سے دوچار ہوتا جارہاہے ایک طرف سیلاب نے تباہی مچادی ہے تورہی سہی کسرحکمرانوں کی نااہلی،نالائقی کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مہنگائی نے نکال دی ہے ۔
ملک پانی سے نہیں کرپشن سے ڈوبتے ہیں:میاںحماد اظہر
Sep 05, 2022