قومی کرکٹرز کا دبئی کے ہوٹل میں ڈنر ، ایونٹ میں آج آرام کا دن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کے سپر فور مرحلہ میں آج آرام کا دن ہے ۔ کل بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ شام سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان سپرفور مرحلے کا دوسرا میچ پرسوں سات ستمبر کو افغانستان کے خلاف کیخلاف کھیلے گا۔ افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں آٹھ ستمبر کو مد مقابل ہونگی ۔ سپر فور مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نو ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ سپر فور مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں گیارہ ستمبر کو فائنل میں مد مقابل ہونگی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل دبئی کے ہوٹل میں ڈنر کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ڈنر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، حارث رئوف، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ڈنر ٹیم منیجر منصور رانا کی جانب سے دیا گیا جس میں سکواڈ کے ارکان اور فیملیز نے شرکت کی۔بھارت کے خلاف سپر فور مرحلہ کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔ ان فٹ ہونیو الے شاہنواز دھانی کی جگہ فاسٹ بائولر محمد حسنین کو سکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے ۔ باقی کھلاڑیوں میں بابر اعظم کپتان ‘محمد رضوان‘فخر زمان ‘افتخار احمد ‘خوش دل شاہ ‘آصف علی ‘شاداب خان ‘محمد نواز ‘نسیم شاہ ‘حارث رئوف شامل ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...