قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے ویرم میں ملزموں نے زبردستی دولڑکیوں کو اغواء کر لیا۔ ویرم ہٹھاڑ کی رہائشی صغراں بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی کہ میں نے اپنے عزیزوں کے ساتھ ویرم ہٹھاڑ میں پکھیاں لگا رکھی ہیں جہاں پر اقبال وغیرہ گاڑی پر آئے اور ہم پر حملہ آور ہوگئے اور میری بیٹی کرن بی بی اور پوتی کاجل بی بی کو زبردستی بدکاری کی نیت سے اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف تفتیش ہے۔