شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل صدر چودھری شفقت علی کجرنے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی فوج عوام پر بوجھ بنی ہوئی ہے اخراجات و مراعات ختم کرنے کی بجائے ان میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ غریب عوام کو مہنگائی و ٹیکسوں کیساتھ اضافی بل بھیج کر خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی وفاقی حکومت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی بجائے شعبہ بازی میں مصروف اور وزراء عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔
عوام کو ٹیکسوں کیساتھ اضافی بل بھیج کر خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے :شفقت علی
Sep 05, 2022