نقصانات کے باوجود ڈیم تعمیر نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے :رائے ظریف کھرل


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف و ہیلتھ کوآرڈی نیٹر رائے ظریف کھرل اور ڈپٹی کوآرڈی نیٹر چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دشمن ملک بھارت کی آبی جارحیت کے پیش نظر آبی ذخائر کی تعمیر کوہمیں اپنی اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھنا ہو گا اگر ایسانہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام سیلابی صورتحال کا آئندہ بھی شکار ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کرنے کے باوجودڈیم تعمیر نہ کرناہماری اجتماعی مجرمانہ غفلت ہے ہم مزید چشم پوشی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ای پیپر دی نیشن