شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پراپرٹی ٹیکس میں کئے گئے غیر معمولی اضافے کے باعث پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، پراپرٹی ڈیلرز فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں، پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق جب سے حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر دوہرا ٹیکس نافذ کرتے ہوئے اس کی شرح میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے تب سے جائیداد کی خرید و فروخت کا سلسلہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ ان غیر معمولی ٹیکسوں کے باعث جائیدادوں کی خرید یافروخت کی طرف توجہ دینا درکنار سوچنے کو تیار نہیں حکومت کے بے جاء ٹیکسوں کے اقدام نے اس کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے ایک طرف پراپرٹی کے کام سے وابستہ افراد بھوکے مررہے ہیں تو دوسری خود حکومت کو بھی ٹیکس کی مد میں ملنے والی رقم میں واضح کمی آئی ہے اور ریونیو کی وصولی نہ ہونا بھی حکومت کیلئے کوئی اچھا شگون نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسز میں واضح کمی یقینی بنا ئے تاکہ یہ سیکٹر پھر سے فعال ہوسکے۔
شیخوپورہ: پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ سے کاروبار ٹھپ ‘ ڈیلرز فاقوں پر مجبور
Sep 05, 2022