مدارس و مساجد اسلام کے مضبوط قلعے ہیں:غلام مرتضیٰ شازی 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد اسلام کے مضبوط قلعے اور مورچے ہیں اور علماء کرام انکے نگہبان و امت کے رہنما مقرر کئے گئے ہیں عالم دین کے درجات کو اللہ تعالیٰ نے بلند فرما کر ہم پر واضح کیا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور امت مسلمہ کی فلاح و نجات کی خاطر کردار ادا کرنے والے اللہ رب العزت کے ہاں کس قدر معتبر و انعام یافتہ ہیں ہمیں دنیاوی علوم کے طرح دینی علوم کے فروغ کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دین اسلام کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں امت مسلمہ آپس میں متحد ہوکر کفریہ طاقتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور دین اسلام کے فروغ کیلئے آگے بڑھے، انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیمات کے زیور سے بھی آراستہ کریں تاکہ حقیقی اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...