شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک کی طرف سے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں دو ماہ قبل قتل ہونیوالے بچے فیضان کے ورثا پولیس کی طرف سے انصاف نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی 140کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کی کامیابی کا جشن منا رہے تھے کہ مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بچے کو قتل کر دیا مگر اصل ملزمان پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی بلکہ تفتیش کو ملزمان کے حق میں کرنے کیلئے ہم پر دبائو ڈالا جا رہا ہے ملزمان دھمکیاں بھی دے رہے ہیں پولیس کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں کر رہی انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ پولیس تفتیش میں جو دو افراد گرفتا ر ہوئے تھے ان سے اسلحہ برآمد ہو اتھا وہ تمام اسلحہ ایک شخص پر ڈال دیا گیا جبکہ اصل ملزموں کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ صوبائی وزیر نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی پی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ قصور وار ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔