گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کھیلیں صحت مند معاشرے کی تشکیل میںاہم کرداراداکرتی ہیں‘سپورٹس کو فروغ دے کر ہم نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیںان خیالات کا اظہار طارق ڈار پہلوان نے اکھاڑہ اعظم پہلوان شیرانوالہ باغ میں دیسی کشتیوںکے مقا بلے کی اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کریں تاکہ وہ اپنا وقت مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں اور منشیات اوردیگر برائیوں سے دور رہیں،کشتی کے مقابلوں میںشفیق پہلوان نے آ فتاب پہلوان‘وقاص پہلوان نے پرو نٹھا پہلوان کو‘با سط بٹ پہلوان نے شیرو ز پہلوان کو‘حمزہ پہلوان نے ساجد پہلوان کو‘رحیم پہلوان نے کاشف پہلوان کو‘بلا پہلوان نے رضوان پہلوان کو شکست دی جبکہ سونا پہلوان اور ا حمدبٹ پہلوان‘جمیل پٹھان پہلوان اورشیرا پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ کشتیوں میں پہلوانوں نے بہتر ین کھیل کا مظا ہرہ کیا اورجیتنے والوں میں انعا مات تقسیم کئے گئے۔