ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور افواج پاکستان نے ہر سطح پر ملکی عوام کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر پنجاب آصف سعید منیس نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک بہت بڑی قدرتی آفت ہے متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرکے وہاں پر زندگی کو معمول پر لانا ضروری ہے آصف سعید منیس نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی دن رات ایک کرے ہوئے ہیں پاکستانی عوام بھی دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہے ہماری یہی دعا ہے کہ جلد سے جلد سیلابی صورتحال ختم ہو تاکہ متاثرہ علاقوں میں دوبارہ رونکیں بحال ہوسکیں۔ اس موقع پر چوہدری مبشر حسن کمبوہ ، سید الطاف حسین ہاشمی، چوہدری سعید کمبوہ نمبردار ، عبدالغفار خان پاندہ، ملک فاروق کھوکھر ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔