ہماری سیاست کا محور نشاط ڈاہا  کے مشن کی تکمیل ہے‘ سعود مجید 


خانیوال( خبر نگار)صوبائی حلقہ 206 کے امیدوار سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا کی نظام پور آمد حاجی اکرم کمبوہ کی رہائش گاہ پر سابق نائب ناظم عارف کمبوہ ، میاں طاہر کمبوہ اور دیگر برادری کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات شرکاء  نے مسعود مجید خان ڈاہا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ مسعود مجید خان ڈاہا نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور و مرکز نشاطِ احمد خان ڈاہا مرحوم کے مشن کی تکمیل ہے‘ عوام کے تعاون سے ان کا سیاسی جانشین ہونے کا حق ادا کریں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر چکے ہیں میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...