11 ستمبر کو عمران خان کے نظریے کی جیت ہو گی: ابرار حسین 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ 11ستمبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نظریہ کی جیت ہوگی عوام امریکی غلامی اور آئی ایم ایف چھنگل سے چھٹکاراحاصل کرنا چاہتے ہیں امپورٹیڈ حکومت چالیس چوروں کا گٹھ جوڑ ہے‘  عوام کو مہنگائی اورغربت کی چکی میں عوام کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں‘ خودکشی کرنے ہر مجبور ہیں NA157سے تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی عوام نے پی ڈی ایم کے امیدوار کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت سیلاب زدگان کی امداد کرنے کے بجائے اپنی سیاست چمکارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن