بشارت راجہ سے مہمند لویہ جرگہ کی ملاقات 

Sep 05, 2022


  لاہور میں زیادتی کے بعد قتل ہو نے والی بچی کے قاتلو ں کی عدم گر فتاری پر اظہار تشویش
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے صوبائی وزیر بشارت راجہ سے مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وفد کے سربراہ اجمل خان مہمند اور وفد کے ارکان نے اس بات پر تسویش کا اظہار کیا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور مناواں میں کمسن بچی ماریہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی اس دلخراش واقعہ کو دس دن ہو چکے لیکن پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی صوبائی وزیرمحمد بشارت راجہ نے مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ معصوم بچی سے ہونے والی زیادتی اور قتل کے واقعہ کی حکومتی سطح پر تحقیقات کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں