پنجاب حکومت نے گرلز ڈگری کالج کیلئے دس کمروں کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور: مسز شاہدہ احمد 

Sep 05, 2022


 خانیوال( خبر نگار)  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں طالبات کی تعداد کے حوالے سے ادارے میں کمروں کی تعداد انتہائی کم ہے جس کے باعث طالبات کو مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے آواز بلند کی تھی جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے دس کمروں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا دیرینہ مسئلہ حل اور بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

مزیدخبریں