اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ بحال کرنے کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں غیر فعال سائٹس کی تعداد 568سے کم ہوکر 429رہ گئی ہیں۔ مزید یہ کہ ملک گیر کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے آپٹیکل فائبر بیک ہال کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ 850 سے زیادہ ٹیمیں ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات کی بحالی اور برقرار رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔پی ٹی اے لیفٹ اوور سائٹس کی بحالی کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔ فی الحال، غیر فعال سائٹس سیلابی پانی کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں لیکن آس پاس کی دیگر آپریشنل سائٹیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مواصلاتی بلیک آٹ نہ ہو۔ 3 ستمبر کو متاثرہ مقامات کی تعداد 568 تھی۔ پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ ہی تمام سائٹس کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔